پی سی بی کے پیغام پر آل رائونڈر کا انکار، محمد حفیظ کی جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز میں شرکت پر سوالیہ نشان لگ گیا

پی سی بی کے پیغام پر آل رائونڈر کا انکار، محمد حفیظ کی جنوبی افریقہ کیخلاف ...
پی سی بی کے پیغام پر آل رائونڈر کا انکار، محمد حفیظ کی جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز میں شرکت پر سوالیہ نشان لگ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ،  کراچی(ویب ڈیسک) کرکٹر محمد حفیظ کی جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز میں شرکت پر سوالیہ نشان لگ گیا،پی سی بی نے ٹی ٹین لیگ سے دستبرداری کا پیغام دیا، آل راؤنڈر نے انکار کردیا، ان کا کہنا ہے کہ 3فروری کو بائیوببل کا حصہ نہیں بن سکتا، 7کو جوائن کروں گا، اگر نہ کھلانے کا بہانہ ڈھونڈ رہے ہیں تو الگ بات ہے۔

ایکسپریس کے مطابق قذافی سٹیڈیم لاہور میں شیڈول3ٹی ٹوئنٹی میچز کیلیے منتخب کرکٹرز کو 3 فروری تک بائبوببل میں رپورٹ کرنا ہے، محمد حفیظ اس دوران ٹی ٹین لیگ میں مصروف ہوں گے جو 28جنوری سے 6 فروری تک ابوظبی میں شیڈول ہے۔ذرائع کے مطابق پی سی بی کی جانب سے کھلاڑیوں کو پیغام دیا گیا ہے کہ پروٹیز سے ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کیلیے ٹی ٹین  لیگ سے دستبردار ہونا ہوگا، مگر محمد حفیظ معاہدے کو ختم نہیں کرنا چاہتے،آل راؤنڈر کا موقف ہے کہ ابوظبی میں ایونٹ مکمل ہونے کے بعد 7فروری کو ہی اسکواڈ کو جوائن کرسکتا ہوں۔
اگر نہ کھلانے کا بہانہ ڈھونڈ رہے ہیں تو اور بات ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ اس صورتحال میں ان کی ہوم انٹرنیشنل میچز میں شرکت ممکن نظر نہیں آرہی، محمد حفیظ مراٹھا عریبیئنز کے اسکواڈ میں شامل ہیں،شعیب ملک بھی آئیکون پلیئر کے طور پر اسی فرنچائز کا حصہ ہیں، وہاب ریاض کو ناردرن واریئرز نے منتخب کیا، حسن علی،شرجیل خان، آصف علی لاہور قلندرز کا حصہ ہیں، مجموعی طور پر محمد عامر اور سہیل تنویر سمیت درجن بھر پاکستانی کرکٹرز ٹی ٹین لیگ میں شرکت کریں گے۔

مزید :

کھیل -