لوگوں سے پیسے لے کر ان کے مخالفین پر اغواء اور زیادتی کے جھوٹے مقدمے کرنے والی خاتون گرفتار

لوگوں سے پیسے لے کر ان کے مخالفین پر اغواء اور زیادتی کے جھوٹے مقدمے کرنے ...
 لوگوں سے پیسے لے کر ان کے مخالفین پر اغواء اور زیادتی کے جھوٹے مقدمے کرنے والی خاتون گرفتار

  

مظفر گڑھ (ویب ڈیسک) پنجاب پولیس نے لوگوں سے پیسے لے کر ان کے مخالفین پر اغواء اور زیادتی کے جھوٹے مقدمے کرنے والی خاتون کا گرفتار کرلیا،خاتون اب تک اغواء اور زیادتی کے 7 مقدمات درج کراچکی ہے جن کے جھوٹے ہونے کے تمام شواہد حاصل کرلیے گئے ہیں۔

پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ پولیس ترجمان کے مطابق جھوٹے مقدمات درج کرانے والی خاتون رقم کے عوض لوگوں کے مخالفین کے خلاف مدعی بنتی تھی، 

پولیس کا کہنا ہے کہ متعلقہ خاتون کے خلاف تمام ثبوت عدالت میں پیش کیے جائیں گے اور عدالتی حکم پر خاتون کے خلاف مزید کارروائی کی جائے گی۔

ڈی پی او احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ناجائز اور جھوٹے مقدمات کرانے والوں کو بھی بے نقاب کیا جائے گا جبکہ خاتون کے خلاف تھانا صدر میں قانونی کارروائی شروع کردی گئی۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -پنجاب -مظفرگڑھ -