ڈیلی پاکستان بنا آواز، غیرملکی جوڑا پناہ گاہ منتقل کردیا گیا

ڈیلی پاکستان بنا آواز، غیرملکی جوڑا پناہ گاہ منتقل کردیا گیا
ڈیلی پاکستان بنا آواز، غیرملکی جوڑا پناہ گاہ منتقل کردیا گیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں فٹ پاتھ پر رکے غیر ملکی جوڑے کی ڈیلی پاکستان آواز بن گیا اور ویڈیو وائرل ہوئی تو حکومت نے انہیں گاڑی سمیت پناہ گاہ منتقل کردیا۔ 

سخت سردی میں سڑک کنارے بجلی کی مین لائنز کے نیچے کھڑی گاڑی میں رہائش پذیر غیرملکی جوڑے نے ڈیلی پاکستان سے بات کرنے سے تو  انکار کردیا تھا لیکن وہاں موقع پر موجود لوگوں سے گفتگو کرنے کی کوشش کی تو انکشاف ہوا کہ کئی مہینوں سے وہ  اسی جگہ موجود ہیں ، ڈیلی پاکستان کے پلیٹ فارم سے اینکر یاسر شامی نے حکومت سے اپیل کی تھی کہ غیرملکی جوڑے کا معاملہ دیکھاجائے ، اگر وہ واقعی سیاح ہیں اور پھنسے ہوئے ہیں تو ان کی مدد کی جائے ۔ ویڈیو وائرل ہوئی تو دیگر چینل بھی پہنچے اور انتظامیہ بھی حرکت میں آگئی ۔ ڈی سی لاہور نے جرمن جوڑے سے مذاکرات کیے جس دوران وہ پناہ گاہ منتقل ہونے پر راضی ہوگئے ، ان کی گاڑی اور دیگر سامان کو بھی پناہ گاہ  پہنچا دیا گیا۔ 

ڈی سی لاہور کا کہناتھاکہ نابھا روڈ سے انہیں پناہ گاہ متنقل کیاگیا ، ان کے مستقبل کے حوالے سے اعلیٰ حکام نے فیصلہ کرنا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق جرمن جوڑا بھارت جانا چاہتا تھا لیکن کورونا کی وجہ سے پاکستان ہی پھنس کر رہ گیا اور اب ان کے ویزے کی مدت بھی ختم ہوچکی ہے ۔ ڈیلی پاکستان کی ویڈیو دیکھئے 

مزید :

ڈیلی بائیٹس -