وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں ترجمانوں کااجلاس آج ہوگا

وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں ترجمانوں کااجلاس آج ہوگا
وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں ترجمانوں کااجلاس آج ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں ترجمانوں کااجلاس آج ہوگا۔
نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق ذرائع کاکہناہے کہ وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں پی ڈی ایم کے ملک گیر جلسے جلوسوں پر مشاورت ہوگی،کل الیکشن کمیشن کے سامنے اپوزیشن احتجاج کی حکمت عملی طے کی جائے گی،اجلاس میں معیشت سمیت ملکی سیاسی صورتحال پر غور ہوگا۔
ذرائع کاکہناہے کہ اجلاس میں وزیراعظم ترجمانوں کو اہم گائیڈلائنز دیں گے،اس کے علاوہ اجلاس میں ن لیگ اور پی پی کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کے معاملہ پر بات ہوگی۔