’حارث رؤف کی ٹیسٹ سکواڈ میں شمولیت جلد بازی ہے‘ 

’حارث رؤف کی ٹیسٹ سکواڈ میں شمولیت جلد بازی ہے‘ 
’حارث رؤف کی ٹیسٹ سکواڈ میں شمولیت جلد بازی ہے‘ 
سورس:   Twitter

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باﺅلر اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے حارث رﺅف کی ٹیسٹ سکواڈ میں شمولیت کو جلد بازی قرار دیدیا۔ 

تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز کی تقریب میں سابق کرکٹر نے کہا کہ فاسٹ باﺅلر کو اگر گروم کرنے کیلئے منتخب کیا گیا تو اچھی بات ہے لیکن صرف 3 فرسٹ کلاس میچز کے تجربے پر ٹیسٹ میچ کھلانا درست نہیں ہو گا، یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ ڈومیسٹک پرفارمرز کو موقع دیتے ہوئے کہیں زیادہ تبدیلیاں تو نہیں کردی گئیں۔

عاقب جاوید نے کہا کہ تنقید سے ڈرکر فیصلے کرنے کے بجائے سوچ سمجھ کر آگے بڑھنا ہو گا، اگر ڈومیسٹک پرفارمر کو عزت دینا مقصد ہے تو اچھی بات ہے، ذہن میں کچھ اور ہے تو وہ درست نہیں، تبدیلی برائے تبدیلی مناسب نہیں ہوتی، دنیا میں میرٹ پر لوگوں کو رکھا جاتا اور معاہدہ پورا کیا جاتا ہے، مصباح الحق کو ہیڈ کوچ بنانا ہی غلط تھا،ان سے چیف سلیکٹر کے طور پر کام لیا جاتا تو بہتر تھا۔

مزید :

کھیل -