بھارت اوچھے ہتھکنڈوں سے باز نہ آیا، پاکستان کا دورہ کرنے والی جنوبی افریقہ ٹیم کیساتھ بھی ’ہاتھ‘ کر گیا، جان کر آپ کو بھی افسوس ہو گا

بھارت اوچھے ہتھکنڈوں سے باز نہ آیا، پاکستان کا دورہ کرنے والی جنوبی افریقہ ...
بھارت اوچھے ہتھکنڈوں سے باز نہ آیا، پاکستان کا دورہ کرنے والی جنوبی افریقہ ٹیم کیساتھ بھی ’ہاتھ‘ کر گیا، جان کر آپ کو بھی افسوس ہو گا
سورس:   Twitter

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے دورے پر موجود جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کا ’تھنک ٹینک‘ بھارت میں رہ گیا اور ویزا مسائل کی وجہ سے پروٹیز اپنے دیرینہ اینالسٹ کو پاکستان ساتھ نہ لا سکے جس کے باعث پراسنا اگورم بنگلور میں گھر سے ہی لیپ ٹاپ کر ٹیم کی رہنمائی کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم26 جنوری کو کراچی میں پاکستان کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ شروع کرے گی لیکن اس دوران اسے بھارت سے تعلق رکھنے والے اپنے اہم ترین ممبر اور تھنک ٹینک پراسنا اگورم کی خدمات میسر نہیں ہوں گی، وہ گزشتہ 11 برس سے بطور پرفارمنس اینالسٹ ساتھ کام کررہے ہیں، پراسنا ویزا مسائل کی وجہ سے پروٹیز کے ہمراہ پاکستان نہیں جا سکے، وہ اب بنگلور میں اپنے گھر سے ہی لیپ ٹاپ پرٹیم کی رہنمائی کریں گے۔

بھارتی پاسپورٹ کی وجہ سے جنوبی افریقی ٹیم مینجمنٹ نے انہیں بتایا کہ کوشش کے باوجود سیکیورٹی پروٹوکول کی وجہ سے پاکستان کا سفر نہیں کر سکتے جس کے باعث اب وہ اپنے گھر پر 2 لیپ ٹاپ کے ساتھ موجود ہوں گے، شہر میں لوڈشیڈنگ کے خطرے کی وجہ سے وہ ایک گھنٹہ بیک اپ فراہم کرنے والے یوپی ایس کا بھی انتظام کرچکے ہیں، پراسنا نے کہا کہ میں گھر سے ہی اپنی ٹیم کی مدد کیلئے پوری کوشش کروں گا مگر ڈریسنگ روم میں بیٹھ کر کام کرنے کی اپنی الگ اہمیت ہوتی ہے، تب میں مختلف وقفوں کے دوران صورتحال کے حوالے سے کوچز کو جائزہ رپورٹس پیش کرتا اور وہ اسی کے مطابق حکمت عملی بناتے ہیں۔

چونکہ ڈریسنگ روم میں باہر سے رابطے کی اجازت نہیں اور ٹیم منیجر کے پاس موبائل بھی صرف لاجسٹک مسائل کیلئے ہوتا ہے، اس لئے میں دوران میچ کوچز سے رابطہ نہیں کرسکوں گا تاہم جب وہ ہوٹل واپس پہنچ جائیں گے تو پورے دن کے حوالے سے انہیں اور پلیئرز کو پرفارمنس کا تجزیہ پیش کرتے ہوئے بتاﺅں گا کہ کیا درست اور غلط کیا۔ 

پراسنا اگورم نے کہاکہ میں پاکستان جانے کے حوالے سے کافی پرجوش تھا مگر مجھے بتایا گیا کہ جیسے زمبابوے کے بھارتی کوچ لال چند راجپوت نہیں جا سکے اور جس طرح امپائر علیم ڈار بھارت نہیں آ سکتے، میں بھی وہاں کا سفر نہیں کر سکتا جس کے باعث اب گھر پر رہتے ہوئے ہی اپنے فرائض سرانجام دینے کی کوشش کروں گا۔ 

مزید :

کھیل -