پہلی بار قومی ٹیم میں منتخب ہونے والے ساجد خان اب کیا کرنا چاہتے ہیں؟ شاندار بات کہہ دی

پہلی بار قومی ٹیم میں منتخب ہونے والے ساجد خان اب کیا کرنا چاہتے ہیں؟ شاندار ...
پہلی بار قومی ٹیم میں منتخب ہونے والے ساجد خان اب کیا کرنا چاہتے ہیں؟ شاندار بات کہہ دی
سورس:   Twitter

  

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سکواش کی دنیا پر راج کرنے والے پشاور کے علاقہ نواں کلی کے ستارے اب دنیائے کرکٹ میں بھی جگمگانے لگے ہیں، 27 سالہ سپنر ساجد خان کا کہنا ہے کہ وہ جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز میں سلیکٹرز کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق 27 سالہ سپنر ساجد خان نے ڈومیسٹک میچوں میں اپنی جادوئی باﺅلنگ سے سلیکٹر کو متاثر کیا اور گرین شرٹ کا حصہ بن گئے۔ انہوں نے فرسٹ کلاس میچوں میں اب تک 141 وکٹیں حاصل کی ہیں، ساجد خان نے سکول سے کرکٹ کا آغاز کیا اور گورنمنٹ کالج پشاور یونیورسٹی میں کرکٹ ٹیموں کا حصہ رہے۔

ساجد خان نے نجی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں ثقلین مشتاق سے کافی ہوں اور میری کوشش ہے کہ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر کے سلیکٹر کے اعتماد پر پورا اتروں، ساجد خان نے کہا کہ میری خواہش کمار سنگاکارا کو آﺅٹ کرنا تھا لیکن بین الاقوامی کرکٹ میں شمولیت سے قبل ہی وہ کرکٹ چھوڑ گئے ہیں۔ 

خیبرپختونخوا کے ساجد خان نے مزید کہا کہ پاکستان ٹیم کو جوائن کروںگا اور اس دوران کافی کچھ سیکھنے کو ملے گا، موقعہ ملا تومیدان میں جنوبی افریقی بیٹسمینوں کی کمزوری پر نظر رکھوں گا، 20 کھلاڑیوں میں شامل ہونا ایک بڑا اعزاز ہے،خوشی کی بات ہے کہ ہوم گراﺅنڈ میں کرکٹ کھیلیں گے،میری ترجیحات میں باﺅلنگ پہلے ہے،میں نے اپنی ٹیموں کو باﺅلنگ سے جتوایا ہے، بیٹنگ تھوڑی بہت اچھی کرلیتا ہوں۔

مزید :

کھیل -