بھارتی فوج نے سرینگر میں زمین کے بڑے قطعے پر قبضہ کر لیا لیکن یہاں کیا بنایا جارہاہے؟

بھارتی فوج نے سرینگر میں زمین کے بڑے قطعے پر قبضہ کر لیا لیکن یہاں کیا بنایا ...
بھارتی فوج نے سرینگر میں زمین کے بڑے قطعے پر قبضہ کر لیا لیکن یہاں کیا بنایا جارہاہے؟

  

سری نگر(ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے قانون کے خاتمے کے بعد بھارتی فوج کے اختیارات میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اب بھارتی فوج کسی بھی جگہ کو دفاعی لحاظ سے اہم قرار دے کر اس پر قبضہ کر سکتی ہے، گزشتہ روز بھارتی فوج نے سری نگر کے علاقے چھتہ بل میں زمین کے ایک بڑے حصے پر قبضہ کر لیا۔ زمین کے اس ٹکڑے کو فوج کے لیے کھیل کا میدان بنایا جارہا ہے۔ مقامی لوگوں نے بھارتی فوج کے اس اقدام کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرین میں سے ایک جاوید احمد نامی شہری نے بتایا کہ فوج کے جوانوں نے علاقے میں ایک مقامی کھیل کا میدان تیار کر نے کا کام شروع کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقامی لوگوں کو خدشہ ہے کہ فوج زمین پر قبضہ کرنے والی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -