اسلام آبادہائیکورٹ فیصلے کیخلاف نجی ہاﺅسنگ سوسائٹی کی اپیل سماعت کیلئے منظور

اسلام آبادہائیکورٹ فیصلے کیخلاف نجی ہاﺅسنگ سوسائٹی کی اپیل سماعت کیلئے ...
اسلام آبادہائیکورٹ فیصلے کیخلاف نجی ہاﺅسنگ سوسائٹی کی اپیل سماعت کیلئے منظور

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ فیصلے کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کی اپیل سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے سی ڈی اے سمیت فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے، عدالت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ فیصلے کے خلاف نجی ہاو¿سنگ سوسائٹی کی اپیل پر سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی، جسٹس منیب اختر نے استفسار کیا کہ ہاو¿سنگ سوسائٹی کو این او سی کیسے مل گیا؟،وکیل نے کہاکہ عدالت کے 2008 کے فیصلے کے بعد متعدد سوسائٹیز کو این او سی جاری ہوئے،جسٹس عمر عطابندیال نے کہاکہ ہم حکم امتناع نہیں دے سکتے،ہائیکورٹ کے فیصلے میں اٹھائے گئے اہم نکات نظرانداز نہیں کرسکتے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -