پی ڈی ایم کی کشتی بیچ منجدھار غرق ہوچکی،فردوس عاشق اعوان

پی ڈی ایم کی کشتی بیچ منجدھار غرق ہوچکی،فردوس عاشق اعوان
پی ڈی ایم کی کشتی بیچ منجدھار غرق ہوچکی،فردوس عاشق اعوان

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)معاون خصوصی اطلاعات وزیراعلیٰ پنجاب فردوس عاشق اعوان کاکہناہے کہ پی ڈی ایم کی کشتی بیچ منجدھار غرق ہوچکی،راجکماری،شہزادے اورمولاناکے چہرے شرمسار،دل داغدارہیں،قوم نے اس چورٹولے کی منفی سیاست کوملیامیٹ کردیا،عوام نے گمراہ کرنے والے ڈاکوؤں کاشرانگیزبیانیہ دفن کردیا۔

فردوس عاشق اعوان کاکہناہے کہ پی ڈی ایم کی ہرشاخ پر الوبیٹھاہے،یہ الواسی شاخ کوکاٹ رہے جس پروہ بیٹھے ہیں،ناکام احتجاج کے بعدمنافقین کومنہ چھپانے کی جگہ نہیں مل رہی،بدنام زمانہ اپوزیشن کوہربارعبرتناک رسوائی کاسامناکرناپڑا۔ 

معاون خصوصی نے کہاکہ عمران خان کے ہوتے کرپٹ احتساب سے نہیں بچ سکتا،پی ڈی ایم کوکوروناکے دوران اجتماعات کرتے شرم آنی چاہئے،لوگ مررہے اوریہ ٹولہ منفی سیاست کیلئے کوروناپھیلارہاہے۔

انہوں نے کہاکہ24 گھنٹے میں کوروناکے 560 نئے مریض رپورٹ ہوئے،پنجاب میں کورونامریضوں کی تعدادایک لاکھ 49 ہزار 782 ہوگئی،24 گھنٹے میں کوروناکے 23 مریض جاں بحق ہوئے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -