پی ڈی ایم کی سٹیرنگ کمیٹی کااجلاس، مریم نواز ممبر نہ ہونے کے باوجود کیوں پہنچ گئیں؟ خود ہی وجہ بتا دی

پی ڈی ایم کی سٹیرنگ کمیٹی کااجلاس، مریم نواز ممبر نہ ہونے کے باوجود کیوں پہنچ ...
پی ڈی ایم کی سٹیرنگ کمیٹی کااجلاس، مریم نواز ممبر نہ ہونے کے باوجود کیوں پہنچ گئیں؟ خود ہی وجہ بتا دی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مولانا فضل الرحمان کی زیرصدارت پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم)  کی سٹیرنگ کمیٹی کااجلاس شروع ہوگیا ہے ،مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم نواز اور پیپلزپارٹی کے راجہ پرویز اشرف بھی مولانا کی رہائشگاہ پر پہنچ گئے۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق صحافی کے سوال ’بلاول بھٹو آج بھی نہیں آپ کیا کہیں گی‘کاجواب دیتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ بلاول بھٹو سٹیرنگ کمیٹی کے ممبر نہیں اس لئے نہیں آئے،صحافی نے کہاکہ ’سٹیرنگ کمیٹی کی آپ بھی ممبر نہیں ہیں ‘جس پر مریم نواز نے کہاکہ آج کے اجلاس میں مجھے خصوصی دعوت دی گئی ہے ۔

ایک اور سوال ’پی ڈی ایم سست ہوتی کیوں دکھائی دے رہی ہے‘کے جواب میں مریم نواز نے کہاکہ توکیا حکومت تیزہو رہی ہے ۔پی ڈی ایم کی سٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کیلئے زاہدخان، سکندر شیرپاﺅاور ہاشم بابراجلاس میں شرکت کیلئے پہنچ گئے ،شاہد خاقان عباسی، طارق فضل چودھری اور مریم اورنگزیب بھی پہنچ گئے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -