مونیکا لاڑک زیادتی و قتل کیس میں اہم پیش رفت، مشتبہ ملزم کا ڈی این اے میچ کرگیا

مونیکا لاڑک زیادتی و قتل کیس میں اہم پیش رفت، مشتبہ ملزم کا ڈی این اے میچ ...
مونیکا لاڑک زیادتی و قتل کیس میں اہم پیش رفت، مشتبہ ملزم کا ڈی این اے میچ کرگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 جامشورو(آئی این پی ) خیرپور کے علاقے پیر جو گوٹھ میں زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی 7 سالہ معصوم بچی مونیکا لاڑک زیادتی و قتل کیس میں لیاقت میڈیکل یونیورسٹی اسپتال ( لمس) کی فارنزک و مولیکیولر بیالوجیکل لیبارٹری میں ایک مشتبہ ملزم کا ڈی این اے معصوم بچی کے اجزا سے میچ ہو گیا جس کی لیبارٹری رپورٹ بھی جاری کردی گئی۔

سات سالہ مونیکا زیادتی و قتل کیس میں پولیس نے مجموعی طور پر 126 افراد کے اجزا لیبارٹری میں جمع کرائے تھے جن میں سے عبدللہ لاڑک نامی ملزم کا ڈی این اے مچ ہو گیا ہے۔ رواں ماہ کے اوائل میں پیر جو گوٹھ کے علاقے میں سفاک ملزم نے مونیکا لاڑک کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ اس کی لاش کھیتوں سے ملی تھی۔ ۔ بچی کا تعلق غریب گھرانے سے ہے اور وہ گھروں میں جھاڑو پوچھے کا کام کرتی تھی اور کام سے واپس آتے ہوئے اغوا ہوئی تھی۔