پی ڈی ایم سٹیرنگ کمیٹی کااجلاس، مولانا فضل الرحمان کی جانب سے پرتکلف ظہرانہ کااہتمام

پی ڈی ایم سٹیرنگ کمیٹی کااجلاس، مولانا فضل الرحمان کی جانب سے پرتکلف ظہرانہ ...
پی ڈی ایم سٹیرنگ کمیٹی کااجلاس، مولانا فضل الرحمان کی جانب سے پرتکلف ظہرانہ کااہتمام

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر پی ڈی ایم کی سٹیرنگ کمیٹی کیلئے پرتکلف ظہرانہ کااہتمام کیاگیا۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر پی ڈی ایم کی سٹیرنگ کمیٹی کااجلاس ہوا،اجلاس میں مریم نواز ،شاہد خاقان عباسی، طارق فضل چودھری ، مریم اورنگزیب ،راجہ پرویز اشرف،زاہدخان، سکندر شیرپاﺅاور ہاشم بابرشریک ہوئے ، اجلاس کے شرکا کیلئے مولانا فضل الرحمان کی جانب سے پرتکلف ظہرانے کااہتمام کیاگیا۔

شرکاکی مٹن چانپ، پرانز، چکن قورمہ، چکن پلاوَ اور باربی کیو سے تواضح کی گئی، اس کے علاوہ کھیر، ٹرائفل اور مختلف اقسام کا سیلیڈ بھی مینیو میں شامل تھا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -