پی ٹی آئی نے اسرائیل اور بھارت کی فنڈنگ کو چھپایا،الیکشن کمیشن کو 2018 کا الیکشن کالعدم قرار دینا چاہئے،احسن اقبال

 پی ٹی آئی نے اسرائیل اور بھارت کی فنڈنگ کو چھپایا،الیکشن کمیشن کو 2018 کا ...
 پی ٹی آئی نے اسرائیل اور بھارت کی فنڈنگ کو چھپایا،الیکشن کمیشن کو 2018 کا الیکشن کالعدم قرار دینا چاہئے،احسن اقبال

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہاہے کہ پی ٹی آئی نے اسرائیل اور بھارت کی فنڈنگ کو الیکشن کمیشن سے چھپایا،الیکشن کمیشن کو 2018 کا الیکشن کالعدم قرار دینا چاہئے،پی ٹی آئی نے فارن فنڈنگ سے پاکستان کی سیاست میں عدم استحکام پیدا کیا۔

لیگی رہنما احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے کروڑوں کا فنڈ حاصل کیا،اسرائیل اور بھارت سے بھی تحریک انصاف نے فنڈنگ لی،سٹیٹ بینک نے درجنوں بینک اکاؤنٹس کی نشاندہی کی جو ظاہر نہیں کئے گئے۔انہوں نے کہاکہ مجرم کا جرم پکڑا جائے تو کراس ایف آئی آر دائر کرنے کی کوشش کرتا ہے، تحریک انصاف کی درخواست جھوٹے کراس ایف آئی آر سے زیادہ نہیں ہے۔

لیگی رہنما نے کہاکہ تحریک انصاف نے ہنڈی سے بھی رقوم منگوائیں،تحریک انصاف نے پیسہ استعمال کیا تو اس کا جواب بھی دینا ہوگا، کروڑوں روپے کی مداخلت سے سیاسی عدم استحکام پیدا کیا گیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -