کراچی : بچے کو اغو اکے بعد قتل کرنے والے ملزم کا جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے اعتراف جرم 

کراچی : بچے کو اغو اکے بعد قتل کرنے والے ملزم کا جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے ...
کراچی : بچے کو اغو اکے بعد قتل کرنے والے ملزم کا جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے اعتراف جرم 

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی کے علاقے سعید آباد سے اغو اکے بعد قتل ہونےوالے 12 سالہ شاہد کے قاتل نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے اعتراف جرم کرلیا۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق 12 سالہ مغوی بچے کو گلا دبا کر قتل کرنے کے مقدمے میں اے وی سی سی پولیس نے تین ملزمان کو عدالت میں پیش کیا،بچے کے اغوا میں ملزم شمشیر علی مرزا،سلمان اور عبدالستار شامل ہیں۔

شمشیر علی مرزا نے فاضل جج کے سامنے لڑکے کو اغوا کے بعد قتل کرنے کااعتراف کرلیا،مرکزی ملزم نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے 164 کابیان قلمبندکرادیا۔

ملزم شمشیر علی نے کہاکہ 6 جنوری کو 12 سالہ شاہد علی سعیدآباد سے اغواکیا،شاہد کے اغوا کے بعد70 لاکھ روپے تاوان طلب کیا،بچے شاہد علی نے مجھے پہچان لیاتھا ،شناخت ہونے کے ڈر سے قتل کردیا۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -