اپوزیشن کاکل کا احتجاج این آر او لینے کی ایک اور کوشش ہے،فرخ حبیب

اپوزیشن کاکل کا احتجاج این آر او لینے کی ایک اور کوشش ہے،فرخ حبیب
اپوزیشن کاکل کا احتجاج این آر او لینے کی ایک اور کوشش ہے،فرخ حبیب

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن آن لائن)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے رہنما فرخ حبیب کاکہناہے کہ مجھے لگتا ہے کل کا احتجاج این آر او لینے کی ایک اور کوشش ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ 4 سال سے ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا فارن فنڈنگ کا کیس الیکشن کمیشن میں چل رہا ہے، دونوں جماعتوں نے اپنے فنڈز کی تفصیل جمع نہیں کروائی، ن لیگ کے حوالے الیکشن کمیشن کے 2020 کا حکم واضح ہے،بینظیر بھٹو نے بھی ن لیگ ن کے حوالے واضح کردیا تھا۔

 فرخ حبیب نے کہاکہ یہ کس منہ سے یہ ہمارے اوپر ممنوعہ فنڈنگ کا الزام لگا رہے ہیں،پاپڑ، فالودہ اور چائے والے کے اکاونٹ والی واردات ان کی تھی،ہم بینکنگ چینل سے باہر سے پیسا لے کر آئے ، یہ کل کس منہ سے احتجاج کریں گے،کل ان کا احتجاج ان کے اپنے خلاف جائے گا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -