پی ڈی ایم کا الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کے مطالبات کا ڈرافٹ تیار

پی ڈی ایم کا الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کے مطالبات کا ڈرافٹ تیار
پی ڈی ایم کا الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کے مطالبات کا ڈرافٹ تیار

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اپوزیشن کی جماعتوں پاکستان تحریک موومنٹ کی جانب سے الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کے مطالبات کا ڈرافٹ تیارکرلیاگیا۔

نجی ٹی وی ہم نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاگیاہے کہ الیکشن کمیشن سے پی ٹی آئی فان فنڈنگ کیس کا فوری فیصلے کا مطالبہ کیا جائے گا،پی ٹی آئی کو ملنے والی 23 فارن اکاوَنٹس کی تفصیلات منظر عام پر لانے کا مطالبہ کیا جائے گا،فیصلے میں مزید تاخیر نہ کرنے کا بھی مطالبہ کیا جائے گا۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ پی ڈی ایم نے فروری میں بھی جلسے کرنے کا شیڈول تیار کر لیاہے،پی ڈی ایم نے 5 فروری کو لیاقت باغ راولپنڈی میں جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ 9 فروری کو حیدرآباد میں جلسہ کیا جائے گا۔

 ذرائع کاکہنا ہے کہ پی ڈی ایم سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں لانگ مارچ کی تاریخ سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیاگیا،لانگ مارچ کی تاریخ فائنل کرنے کیلئے جلد سربراہان کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیاگیاہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -