گوشوارے جمع نہ کرانے پر وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری سمیت سینکڑوں سیاستدانوں کی رکنیت معطل کردی گئی

گوشوارے جمع نہ کرانے پر وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری سمیت ...
گوشوارے جمع نہ کرانے پر وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری سمیت سینکڑوں سیاستدانوں کی رکنیت معطل کردی گئی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے گوشوارے جمع نہ کرانے پر وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد حسین چودھری سمیت 154 اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل کردی اور واضح کیا کہ معطل اراکین اسمبلی ایوان کی کارروائی میں حصہ نہیں لے سکتے ۔ 

معطل ہونیوالے اراکین اسمبلی میں سینیٹ کے تین، قومی اسمبلی کے اڑتالیس ،  خیبرپختونخوا اسمبلی کے 26، بلوچستان اسمبلی کے چھ ، پنجاب اسمبلی کے 52 اور سندھ اسمبلی کے 19 اراکین شامل ہیں ۔ 

معطل اراکین میں فہمیدہ مرزا، علی زیدی ، عامر لیاقت ، اکرام اللہ ناصر شاہ ، مکیش چاولہ ، چودھری نثار، رانا افضل ، مصدق ملک ، خالد مقبول ، مائزہ حمید ، مہناز اکبر، شیزا فاطمہ، کامران مائیکل ، شیخ روحیل اصغر،  شاندانہ گلزار، فواد چودھری ، علی نواز، رحمان کانجو، امداد پتافی ، تیمور تالپور  اورسردار خان چانڈیو سمیت دیگر شامل ہیں ۔ اس سلسلے میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیئرمین سینٹ ، سپیکر قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے سپیکرز کو خط لکھ دیئے ہیں۔ 

مزید :

قومی -سیاست -