چیئرمین یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن ذوالقرنین علی خان کو برطرف کردیاگیا

چیئرمین یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن ذوالقرنین علی خان کو برطرف کردیاگیا
چیئرمین یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن ذوالقرنین علی خان کو برطرف کردیاگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن ذوالقرنین علی خان کو برطرف کردیاگیا،وفاقی حکومت نے انکوائری کمیٹی کی سفارش پر ذوالفرنین علی خان کو برطرف کیا۔
نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق ذوالقرنین علی خان پر اختیارات کے غلط استعمال سمیت پانچ سنگین خلاف ورزیاں ثابت ہو گئے،ذوالقرنین علی نے اشیا فروخت کرنے والی کمپنیوں سے معاملات طے کرنے کااعتراف کرلیا،چیئرمین یوٹیلٹی سٹورز نے اشیا فروخت کرنے والی دو کمپنیوں سے تعلق کو خفیہ رکھا،ذوالقرنین علی کی وجہ سے یوٹیلٹی سٹورز کے معاملات بری طرح متاثر ہوئے ۔
بورڈآف ڈائریکٹرز بھی تحلیل، سیکرٹری صنعت کو تین ماہ کیلئے چیئرمین تعینات کردیا گیا،وفاقی حکومت نے نئے ایم ڈی کی تعیناتی کاعمل شروع کرنے کی منظوری دیدی،وفاقی حکومت نے نومبر2018 میں ذوالقرنین علی خان کو چیئرمین تعینات کیاتھا۔