شہر قائد میں کڑاکے کی سردی کی پیشگوئی، درجہ حرارت اتنا کم ہوجائے گا کہ لوگ رضائیوں سے باہر نکلنے سے ڈریں گے

شہر قائد میں کڑاکے کی سردی کی پیشگوئی، درجہ حرارت اتنا کم ہوجائے گا کہ لوگ ...
شہر قائد میں کڑاکے کی سردی کی پیشگوئی، درجہ حرارت اتنا کم ہوجائے گا کہ لوگ رضائیوں سے باہر نکلنے سے ڈریں گے
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں کڑاکے کی سردی کی پیشگوئی کردی۔

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق 23 جنوری کو ملک کے شمالی حصے پر مغربی سسٹم اثرانداز ہوسکتا ہے جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافے کی توقع ہے۔ مغربی سسٹم کے باعث کراچی میں بھی تین سے چار روز سردی کی لہر برقرار رہ سکتی ہے، شہر قائد میں 24 سے 26 جنوری تک شدید سردی پڑے گی۔

ترجمان کے مطابق 24 اور 26 جنوری کو کراچی میں سائبیرین ہواؤں کا راج ہوگا اور یہ معمول سے زیادہ تیز ہوں گی جس کی وجہ سے درجہ حرارت آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے۔

مزید :

ماحولیات -