پی ٹی وی کے ہوائیں ڈرامے کی اداکارہ ہما نواب کی ہوائیاں اڑ گئیں، جعلسازوں نے کتنے لاکھ کا چونا لگادیا؟

پی ٹی وی کے ہوائیں ڈرامے کی اداکارہ ہما نواب کی ہوائیاں اڑ گئیں، جعلسازوں نے ...
پی ٹی وی کے ہوائیں ڈرامے کی اداکارہ ہما نواب کی ہوائیاں اڑ گئیں، جعلسازوں نے کتنے لاکھ کا چونا لگادیا؟
سورس:   Youtube

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کی سینئر اداکارہ ہما نواب کو جعلسازوں نے دو لاکھ روپے کا چونا لگادیا۔

پی ٹی وی کے ڈراموں کے ذریعے شہرت حاصل کرنے والی سینئر اداکارہ ہما نواب کو ایک شخص نے بینک کا نمائندہ بن کر لوٹ لیا۔ اداکارہ نے نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کال کرنے والے کے پاس ان کی بہت زیادہ معلومات تھیں جس سے انہیں لگا کہ یہ اصلی بندہ ہے۔

اداکارہ کے مطابق بینک کا نمائندہ بن کر کال کرنے والے نے انہیں دھمکی دی کہ اگر پوچھی گئی معلومات نہ بتائی گئیں تو ان پر بینک اکاؤنٹ استعمال کرنے پر پانچ سال کی پابندی لگ جائے گی ، یہ سن کر انہوں نے تمام معلومات فراہم کردیں جس کے بعد پتہ چلا کہ ان کے اکاؤنٹ سے دو لاکھ روپے غائب ہیں۔

مزید :

تفریح -