تحریک انصاف کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ مستعفی

تحریک انصاف کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ مستعفی
تحریک انصاف کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ مستعفی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر برائے سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے اپنا عہدہ سپیکر آغا سراج درانی کو بھجوادیا ہے۔ انہوں نے اپنے استعفیٰ کے ساتھ پارلیمانی لیڈر کیلئے بلال غفار کا نام بھی سپیکر کو ارسال کیا ہے۔ بلال غفار پی ایس 109 سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

خیال رہے کہ حلیم عادل شیخ نے استعفیٰ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بننے کیلئے دیا ہے۔ ان سے قبل سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا عہدہ فردوس شمیم نقوی کے پاس تھا جو وہ کچھ دن پہلے چھوڑ چکے ہیں، امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ فردوس شمیم نقوی کو وفاق میں اہم ذمہ داریاں مل سکتی ہیں۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -