کیا بلاول بھٹو الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج میں شریک ہوں گے؟ صحافی کے سوال پر مولانا فضل الرحمان کا دلچسپ جواب

کیا بلاول بھٹو الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج میں شریک ہوں گے؟ صحافی کے سوال پر ...
کیا بلاول بھٹو الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج میں شریک ہوں گے؟ صحافی کے سوال پر مولانا فضل الرحمان کا دلچسپ جواب
سورس:   Twitter

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی جانب سے کل الیکشن کمیشن کے باہر فارن فنڈنگ کیس کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے، اس حوالے سے  مولانا فضل الرحمان نے میڈیا کو بریفنگ دی۔

بریفنگ کے دوران ایک صحافی نے مولانا فضل الرحمان سے کئی بار یہ سوال پوچھا کہ کیا بلاول بھٹو زرداری کل کے احتجاج میں شریک ہوں گے۔  اس کے جواب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ’ہم نے کسی کو پابند نہیں کیا ہے، آپ یہ سوال بار بار دہرا رہے ہیں تاکہ اگر کوئی لیڈر اس میں شریک نہ ہو تو  آپ کو تبصرے کرنے کا موقع مل سکے۔‘

مولانا فضل الرحمان نے اپنی میڈیا بریفنگ میں پی ڈی ایم کے اگلے جلسوں کے شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ 21 جنوری کو کراچی، پانچ فروری کو راولپنڈی، نو فروری کو حیدر آباد ، 13 فروری کو سیالکوٹ ، 16 فروری کو پشین بلوچستان، 23 فروری کو سرگودھا اور 27 فروری کو خضدار میں ریلی اور جلسہ کیا جائے گا، اس کے بعد اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا فیصلہ ہوگا۔

مزید :

قومی -