’ولائتی مرغی، لکڑی کی ٹانگیں، اتنی دیسی شکل پر یہ سٹائل‘ اداکارہ کرن حق کا ایسا بولڈ فوٹو شوٹ کہ پاکستانیوں کو غصہ چڑھ گیا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی اداکارہ کرن حق نے بولڈ فوٹو شوٹ کراکے سوشل میڈیا پر ’آگ‘ لگادی۔ تصاویر سامنے آنے کے بعد پاکستانیوں کی جانب سے انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔
تصویر:انسٹاگرام
کرن حق نے یہ فوٹو شوٹ ایک سرخ لانگ کوٹ میں کرایا ہے جس میں تاثر یہی جا رہا ہے کہ شاید انہوں نے اس کوٹ کے نیچے کچھ نہیں پہن رکھا۔
تصویر:انسٹاگرام
اداکارہ کرن حق نے اپنے اس فوٹو شوٹ کی تصاویر انسٹاگرام پر لگائیں لیکن تبصروں کا سیکشن بند کردیا۔
تصویر:انسٹاگرام
بعد ازاں انہوں نے اپنے اکاؤنٹ سے تصاویر ہی ہٹادیں تاہم ان کی سٹوری میں ان کی دو تصاویر موجود ہیں۔
تصویر:انسٹاگرام
کرن حق کی تصاویر سامنے آنے کے بعد انہیں سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا سامنا ہے۔ ایک صارف نے کہا کہ یہ پہلا شربت کا گلاس ہے جو نیچے سے خالی ہے، ایک اور صارف نے انہیں ولائتی مرغی قرار دیا۔
ایک صارف نے کہا کہ کرن حق ’ہاٹ‘ تو لگ رہی ہیں لیکن دوزخ کی آگ سے زیادہ ’ہاٹ‘ نہیں ہیں، ایک شخص نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ’اتنی دیسی شکل پر یہ سٹائل۔‘
کرن حق کی میک اپ زدہ ٹانگوں کے بارے میں ایک صارف نے کہا یہ لکڑی کی لگ رہی ہیں،ایک اور صارف نے ان کی ٹانگوں کو پلاسٹک کی قرار دیا۔
بعض صارفین نے انہیں اپنے کمنٹس کے ذریعے خوب کھری کھوٹی سنائیں اور کچھ لوگوں نے ان کے اس فوٹو شوٹ پر افسوس کا اظہار کیا۔