حریم شاہ نے مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مار دیا، ویڈیو سامنے آگئی

حریم شاہ نے مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مار دیا، ویڈیو سامنے آگئی
حریم شاہ نے مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مار دیا، ویڈیو سامنے آگئی
سورس:   Screen Grab

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے متنازعہ ترین کرداروں میں سے ایک مفتی عبدالقوی کو ایک اور متنازعہ شخصیت حریم شاہ  نے تھپڑ مار دیا۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مفتی عبدالقوی کسی ہوٹل کے کمرے میں بیڈ پر بیٹھ کر موبائل فون استعمال کر رہے ہیں کہ اسی دوران ان کے ساتھ کمرے میں موجود سرخ کپڑوں میں ملبوس حریم شاہ انہیں تھپڑ رسید کردیتی ہیں۔ اچانک پڑنے والے اس تھپڑ سے مفتی عبدالقوی ہڑبڑا اٹھے اور اس سے پہلے کہ کوئی رد عمل دیتے حریم شاہ کمرے سے نکل گئیں۔

 ویڈیو دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ باقاعدہ منصوبہ بنا کر تھپڑ مارا گیا ہے کیونکہ ویڈیو بنانے کیلئے کوئی شخصیت وہاں پہلے سے موجود ہے اور جس طریقے سے حریم شاہ ایک ہی تھپڑ مار کر وہاں سے ہٹی ہے اس سے بھی یہی لگتا ہے کہ یہ سستی شہرت کا ایک اور ذریعہ ہوسکتا ہے۔

 حریم شاہ نے اپنے انسٹاگرام پر خود یہ ویڈیو پوسٹ کی ہے اور کہا ہے کہ وہ بہت جلد اس بارے میں بات کریں گی کہ انہوں نے مفتی عبدالقوی کو تھپڑ کیوں مارا۔  دوسری جانب مفتی عبدالقوی کا کہنا ہے کہ انہیں کراچی ایک ٹی وی پروگرام کیلئے بلایا گیا تھا، وہ ہوٹل کے کمرے میں بیٹھے موبائل فون استعمال کر رہے تھے کہ اسی دوران حریم شاہ انہیں تھپڑ مار کر بھاگ گئی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -علاقائی -اسلام آباد -