احمد علی بٹ اب کیسے نظر آتے ہیں؟اداکار نے نئی تصویر جاری کرکے سب کو حیران کردیا

 احمد علی بٹ اب کیسے نظر آتے ہیں؟اداکار نے نئی تصویر جاری کرکے سب کو حیران ...
 احمد علی بٹ اب کیسے نظر آتے ہیں؟اداکار نے نئی تصویر جاری کرکے سب کو حیران کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )معروف اداکار احمد علی بٹ نے اپنا وزن حیران کن حد تک کم کرلیا ہے،جس کے بعد انہوں نے اپنی نئی تصویر جاری کی ہے جس پر صارفین کی  جانب سے ان کو خوب سراہا جارہا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر احمد علی بٹ  کی تصویر کو مداحوں اور فلم،ڈرامہ انڈسڑی سے منسلک لوگوں کی جانب سے بھی سراہا جارہا ہے،اداکار کے مطابق یہ تصویر فلم ’ پھٹے دیندے چک پنجابی‘ کے سیٹ پر بنائی گئی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستانی اداکار ان دنوں بھارتی پنجابی فلم  میں کام کررہے ہیں، اس فلم میں بھارتی اداکارہ نیر و باجوہ اور گپی گریوال بھی شامل ہیں۔

مزید :

تفریح -