مفتی قوی کو تھپڑ کیوں مارا؟ حریم شاہ خود میدان میں آگئیں

مفتی قوی کو تھپڑ کیوں مارا؟ حریم شاہ خود میدان میں آگئیں
مفتی قوی کو تھپڑ کیوں مارا؟ حریم شاہ خود میدان میں آگئیں
سورس:   Instagram

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹک ٹاکر حریم شاہ کی جانب سے مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے، اس ویڈیو کے بارے میں حریم شاہ کا موقف بھی سامنے آگیا۔

حریم شاہ نے انسٹاگرام پر مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مارنے والی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’مفتی قوی کو تھپڑ کیوں مارا اس کا جواب ملے گا سب کو۔‘

اس ویڈیو کو پوسٹ کرنے کے کچھ دیر بعد حریم شاہ نے ایک اور ویڈیو بھی شیئر کی جس میں وہ مفتی عبدالقوی کے ساتھ ایک چینل کے میک اپ روم میں موجود ہیں۔ اس ویڈیو میں حریم شاہ مفتی عبدالقوی کی کوالیفکیشن کی بات کرتی ہیں اور پھر کہتی ہیں کہ ’دنیا میں سب سے زیادہ علم ابلیس کے پاس تھا لیکن پھر وہ بگڑ گیا تھا ، اللہ کا عذاب آیا تھا اس پر ، ابلیس نہ بنو، شیطان نہ بنو، منافق مت بنو، اسلام کا مذاق مت اڑاؤ۔‘

حریم شاہ نے اس سارے معاملے سے قبل مفتی عبدالقوی کے ساتھ ایک ٹک ٹاک ویڈیو بھی  بنائی تھی۔

اس کے علاوہ حریم شاہ نے ایک ٹی وی چینل پر اپنا پروگرام شروع کیا ہے جس میں پہلے مہمان کے طور پر انہوں نے مفتی عبدالقوی کو بلایا تھا۔ حریم شاہ نے پروگرام کی ریکارڈنگ کی ویڈیو بھی شیئر کی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ ماضی میں حریم شاہ اور مفتی عبدالقوی اپنے تنازعات کی وجہ سے خبروں کی زینت بنتے رہے ہیں، اس بار حریم شاہ ایک ٹی وی شو ہوسٹ کررہی ہیں جس کی اچھی ریٹنگ آئے گی تو ہی بات بنے گی کیونکہ آج کل ٹی وی پر ریٹنگ ہی سب کچھ ہوتی ہے اور ریٹنگ کیلئے کچھ نہ کچھ تو کرنا پڑتا ہے۔

مزید :

Breaking News -ڈیلی بائیٹس -علاقائی -اسلام آباد -