حریم شاہ سے تھپڑ کھانے کے بعد مفتی عبد القوی بھی سامنے آگئے 

حریم شاہ سے تھپڑ کھانے کے بعد مفتی عبد القوی بھی سامنے آگئے 
حریم شاہ سے تھپڑ کھانے کے بعد مفتی عبد القوی بھی سامنے آگئے 

  

ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن )ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کی مفتی عبد القوی کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو نے سوشل میڈ یا پر تہلکہ مچا دیا جس کے بعد مفتی عبد القوی کا موقف بھی سامنے آگیا ہے ۔

نجی نیو ز چینل جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے مفتی عبد القوی نے کہا’ ایک ٹی وی پروگرام کے سلسلے میں مجھے اورحریم شاہ کو بلا یا گیا تھا ‘۔ان کا کہنا تھا ’میں ہوٹل میں بیٹھا ہوا تھا ،حریم شاہ اچانک آئی اور تھپڑ مار کر چلی گئی ‘ ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل حریم شاہ نے انسٹاگرام پر مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مارنے والی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’مفتی قوی کو تھپڑ کیوں مارا اس کا جواب ملے گا سب کو۔‘

اس ویڈیو کو پوسٹ کرنے کے کچھ دیر بعد حریم شاہ نے ایک اور ویڈیو بھی شیئر کی جس میں وہ مفتی عبدالقوی کے ساتھ ایک چینل کے میک اپ روم میں موجود ہیں۔ اس ویڈیو میں حریم شاہ مفتی عبدالقوی کی کوالیفکیشن کی بات کرتی ہیں اور پھر کہتی ہیں کہ ’دنیا میں سب سے زیادہ علم ابلیس کے پاس تھا لیکن پھر وہ بگڑ گیا تھا ، اللہ کا عذاب آیا تھا اس پر ، ابلیس نہ بنو، شیطان نہ بنو، منافق مت بنو، اسلام کا مذاق مت اڑاو¿۔‘حریم شاہ نے اس سارے معاملے سے قبل مفتی عبدالقوی کے ساتھ ایک ٹک ٹاک ویڈیو بھی بنائی تھی۔اس کے علاوہ حریم شاہ نے ایک ٹی وی چینل پر اپنا پروگرام شروع کیا ہے جس میں پہلے مہمان کے طور پر انہوں نے مفتی عبدالقوی کو بلایا تھا۔ حریم شاہ نے پروگرام کی ریکارڈنگ کی ویڈیو بھی شیئر کی ہوئی ہے۔

مزید :

قومی -