سینیٹ انتخابات ، پنجاب اسمبلی  میں کونسی پارٹی کتنی سیٹیں جیتے گی؟اہم اعدادوشمار سامنے آگئے

سینیٹ انتخابات ، پنجاب اسمبلی  میں کونسی پارٹی کتنی سیٹیں جیتے گی؟اہم ...
سینیٹ انتخابات ، پنجاب اسمبلی  میں کونسی پارٹی کتنی سیٹیں جیتے گی؟اہم اعدادوشمار سامنے آگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )سینیٹ انتخابات کے لئے پنجاب میں جوڑ توڑ کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے،پنجاب کی 9نشستوں میں سے تحریک انصاف کے پانچ  جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے چار نشستیں  جیتنے کی توقع کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل پنجاب میں سینیٹ الیکشن کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے خصوصی طور پر سپیکر پنجاب اسمبلی سے رابطہ کرکے ان کو حکمت عملی بنانے کا ٹاسک سونپا تھا۔
سٹی 42 کے مطابق سینٹ انتخابات میں پنجاب کی نو نشستوں پر حکمران جماعت تحریک انصاف  اور ن لیگ میں سخت مقابلہ متوقع ہے، مگر پاکستان مسلم لیگ (ق) اس الیکشن میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔یہی وجہ ہے کہ تحریک انصاف اس معاملے پر نظر رکھے ہوئے ہے۔
پنجاب اسمبلی میں اس وقت371کے ایوان میں سینیٹر منتخب ہونے کیلیے 41 اعشاریہ دو  ووٹوں کی ضرورت ہے۔ تحریک انصاف 181سیٹوں کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ اس کی اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) کی 10نشستیں ہیں، راہ حق پارٹی کا ایک رکن اور چار آزاد ارکان بھی حکومت کے ساتھ ہیں۔مسلم لیگ (ن) کے چھ سے آٹھ باغی ارکان بھی حکومت کے ساتھ کھڑے نظر آتے ہیں۔اسطرح  حکمران جماعت نو میں سے پانچ نشستیں آسانی کے ساتھ جیت سکتی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی ایوان میں165 نشستیں ہیں، اگر پیپلز پارٹی مسلم لیگ (ن) کی حمایت کا اعلان کردے تو چار نشستیں مسلم لیگ (ن) جیت سکتی ہے۔
ق لیگ کی جانب سے چودھری پرویز الہی حکومتی کوٹے سے سینیٹ کی ایک نشست لینا چاہتے ہیں تاہم حکومت اور ق لیگ دونوں
انتظار کرو کی پالیسی پر گامزن ہیں۔ کورونا سے صحت یابی کے بعد وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کو بھی سینٹ الیکشن کے لیے متحرک کردیا گیا ہے اورانہوں نے آئندہ ہفتے سینیٹ الیکشن کے حوالے سے اہم اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید :

قومی -