سعودی عرب پر دہشت گرد حملہ، پاکستان بھی میدان میں آگیا

سعودی عرب پر دہشت گرد حملہ، پاکستان بھی میدان میں آگیا
سعودی عرب پر دہشت گرد حملہ، پاکستان بھی میدان میں آگیا
سورس:   File

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے حوثی عسکریت پسندوں کے سعودی عرب کے سرحدی علاقے جزان کے گاؤں پر دہشتگرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان حوثی عسکریت پسندوں کے سعودی عرب کے سرحدی علاقہ جزان کے گاؤں پر دہشت گرد کے میزائل حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ 

زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ ایسے حملے سعودی عرب اور خطے کے امن اور سلامتی کے لیے خطرناک ہیں۔ ہم ایسے حملوں کی فوری بندش کا مطالبہ کرتے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان سعودی عرب کی سلامتی اور علاقائی سالمیت کو درپیش خطرات کے مقابلے میں مکمل حمایت کا یقین دلاتا ہے۔

مزید :

قومی -