پرویز الہی نے ن لیگ کی اہم وکٹ گرادی

پرویز الہی نے ن لیگ کی اہم وکٹ گرادی
پرویز الہی نے ن لیگ کی اہم وکٹ گرادی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )بہاولنگر سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سابق رکن قومی اسمبلی اصغر حسین شاہ نے پاکستان مسلم لیگ (ق) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

اصغر حسین شاہ نے چوہدری برادران سے  ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور چودھری شجاعت حسین اورچودھری پرویزالٰہی کی قیادت پراعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کااعلان کیا۔اصغر حسین شاہ 2013 کے الیکشن میں بہاولنگر کے علاقہ منچن آباد  سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویزالٰہی  کا کہنا تھا کہ  قومی سلامتی کے اداروں کے حوالے سے منفی پراپیگنڈہ افسوسناک ہے، پاک فوج کا دنیا کی دس طاقتور افواج میں شمار قابل فخر اوراعزاز کی بات ہے، الحمدللہ افواج پاکستان ہمیشہ مشکل کی ہر گھڑی میں عوام کے اعتماد پر پورا اتری ہیں۔ 

مزید :

قومی -