موٹروے اور قومی شاہراہ پردھند کی کیا صورتحال ہے؟موٹروے پولیس نے تفصیلات جاری کردیں

موٹروے اور قومی شاہراہ پردھند کی کیا صورتحال ہے؟موٹروے پولیس نے تفصیلات ...
موٹروے اور قومی شاہراہ پردھند کی کیا صورتحال ہے؟موٹروے پولیس نے تفصیلات جاری کردیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )موٹروے  ایم فور پنڈی بھٹیاں سے شام کوٹ،موٹروےایم تھری لاہور سے درخانہ اور ایم ٹو لاہور سے  کوٹ مومنتک دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی۔

ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کے مطابق قومی شاہراہ پر لاہور ، چوہنگ  ،  مانگا منڈی ، پھول نگر ,جمبر  ،پتوکی،حبیب آ باد ، رینالہ خورد ، اوکاڑہ، گیمبر، ساہیوال ، ہڑپہ ، چیچہ وطنی اور کسوال میں دھند  ہے،  قومی شاہراہ پر ان علاقوں میں حد نگاہ 50میٹر ہے۔شہری گاڑیوں کے   آگے اور پیچھےدھند والی لائٹس کا استعمال کر یں،غیر ضروری سفر سے گریز کریں ، تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔شہری معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کر یں ،موٹروے پولیس کی ہمسفر ایپ  سے بھی معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں ۔

مزید :

قومی -