حریم شاہ نے مفتی عبدالقوی کو صرف تھپڑ ہی نہیں جوتے بھی مارے، تہلکہ خیز انکشاف
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) متنازعہ ٹک ٹاکر حریم شاہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے مفتی عبدالقوی کو تھپڑ ہی نہیں مارا بلکہ جوتے بھی مارے۔
نجی ٹی وی 24 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے حریم شاہ نے کہا کہ ان کی کزن عائشہ نے مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مارا، ’میں نے بھی مفتی قوی کو تھپڑ مارے، میں نے اور عائشہ نے اسے جوتے بھی مارے۔‘
دوسری جانب مفتی عبدالقوی نے 24 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں عائشہ نامی لڑکی نے تھپڑ مارا، انہیں تھپڑ اس وقت مارا گیا جب وہ ہوٹل کے کمرے میں بیٹھے چائے پی رہے تھے۔ مفتی عبدالقوی نے بتایا کہ وہ اس معاملے پر اپنے دوستوں کے ساتھ مشاورت کر رہے ہیں جس کے بعد قانونی قدم اٹھائیں گے۔