جنوبی کوریا کی فوجی طاقت میں نمایاں بہتری 

جنوبی کوریا کی فوجی طاقت میں نمایاں بہتری 
جنوبی کوریا کی فوجی طاقت میں نمایاں بہتری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیول (رضا شاہ)جنوبی کوریا کی فوجی طاقت رواں سال دنیا کے ٹاپ ٹین میں شامل ہے جب کہ شمالی کوریا کو گزشتہ سال کے مقابلے میں تین درجے تنزلی کا سامنا رہا۔
 عالمی فائر پاور کی '202فوجی طاقت کی درجہ بندی' کے مطابق جنوبی کوریا 138 ممالک میں چھٹے نمبر پر تھا اور شمالی کوریا 28 ویں نمبر پر تھا۔ لیکن شمالی کوریا کچھ شعبوں میں اعلی درجہ بندی کا حامل رہا جن میں فعال فوجی افرادی قوت اور ٹینک شامل ہیں۔امریکہ نمبر ایک اور اس کے بعد روس اور چین رہے۔ کسی ملک کی فوجی طاقت کی درجہ بندی کا تعین کرنے کے لیے فوجی قوت ، فنڈنگ اور رسد کی اہلیت سمیت 50 کے قریب عوامل کو مد نظر رکھا جاتا ہے۔