متحدہ عرب امارات نے اسرائیل سے اہم معاہدہ معطل کردیا

متحدہ عرب امارات نے اسرائیل سے اہم معاہدہ معطل کردیا
متحدہ عرب امارات نے اسرائیل سے اہم معاہدہ معطل کردیا

  

ابوظہبی(ڈیلی پاکستان آن لائن)متحدہ عرب امارات نے اسرائیل سے طے پانے والے ویزا فری معاہدے کو معطل کردیا ہے،ویزا فری معاہدہ یکم جولائی 2021 تک معطل رہے گا۔

سما نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث اسرائیلی شہریوں کے ویزا فری داخلے پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے، یکم جولائی 2021تک صورتحال کو دیکھا جائے گا جس کے بعد ویزا فری معاہدہ پر دوبارہ عملدرآمد کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ ہوگا۔

 اسرائیلی وزارت خارجہ نے فری ویزا معاہدے کی معطلی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے کورونا وائرس کنٹرول کرنے کیلئے فی الحال عارضی پابندی عائد کی ہے۔معاہدے کی معطلی کے بعد اب اسرائیلی شہریوں کو متحدہ عرب امارات  آنے کیلئے ویزا حاصل کرنا پڑے گا اورعرب امارات کے شہریوں کو بھی اسرائیل کے سفر کیلئے پیشگی ویزا لینا ہوگا۔

مزید :

بین الاقوامی -