’مفتی عبدالقوی نے میری کزن کے ساتھ نازیبا حرکت کی جس پر انہیں تھپڑ اور جوتے مارے‘ حریم شاہ نے اصل کہانی بیان کردی

’مفتی عبدالقوی نے میری کزن کے ساتھ نازیبا حرکت کی جس پر انہیں تھپڑ اور جوتے ...
’مفتی عبدالقوی نے میری کزن کے ساتھ نازیبا حرکت کی جس پر انہیں تھپڑ اور جوتے مارے‘ حریم شاہ نے اصل کہانی بیان کردی
سورس:   Instagram

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مارنے والی حریم شاہ اور ان کی کی کزن عائشہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے مفتی عبدالقوی کو غیر اخلاقی حرکات کی وجہ سے تھپڑ مارا۔

نجی ٹی وی 24 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ نے کہا کہ مفتی قوی نے مجھے ہراساں کیا اور میرے ساتھ غیر اخلاقی حرکات کیں جس کی وجہ سے انہیں تھپڑ مارا۔ حریم شاہ نے پہلے مفتی عبدالقوی کو جوتوں سے مارا جس کے بعد میں نے انہیں تھپڑ مارا۔ انہوں نے میرے ساتھ نازیبا قسم کی بات کرنے کی کوشش کی جس پر غصہ آیا۔

دوسری جانب حریم شاہ نے کہا ہے کہ وائرل ویڈیو میں جو لڑکی مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مارتی ہوئی نظر آرہی ہے وہ میں نہیں بلکہ میری کزن عائشہ ہے، غیر اخلاقی رویے اور حرکات کی وجہ سے مفتی عبدالقوی کو تھپڑ پڑا، میرے پاس ان کی حرکتوں کے ثبوت موجود ہیں۔

حریم شاہ نے مزید کہا کہ مفتی عبدالقوی مفتی کہلانے کے قابل نہیں ہیں، یہ مولویوں کو بدنام کر رہے ہیں، انہیں اپنی عزت اور مرتبے کا خود لحاظ ہونا چاہیے۔

حریم شاہ کے مطابق انہوں نے مفتی عبدالقوی کو اپنے شو میں بلایا تھا جس کے بعد انہیں بھائی کے ریسٹورنٹ میں کھانا کھلایا اور انہیں پیسے بھی ادا کیے۔ مفتی عبدالقوی جھوٹے ، منافق اور غلیظ انسان ہیں جن کے بارے میں بات کرنا بھی پسند نہیں کرتی، لوگوں کو بتاؤں گی کہ یہ کیسے انسان ہیں، مفتی ہو کر ایک بندہ شراب، چرس اور زنا کی بات کر رہا ہے، کیا انہیں ایسی باتیں کرنی چاہئیں؟

خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جو حریم شاہ نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی تھی۔ اس ویڈیو  میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مفتی عبدالقوی کوایک خاتون تھپڑ مار رہی ہے۔

مزید :

Breaking News -ڈیلی بائیٹس -علاقائی -سندھ -کراچی -