شادی والا گھر ماتم کدہ بن گیا،واقعہ جان کر آپ کی آنکھوں میں بھی آنسو آجائیں

شادی والا گھر ماتم کدہ بن گیا،واقعہ جان کر آپ کی آنکھوں میں بھی آنسو آجائیں
شادی والا گھر ماتم کدہ بن گیا،واقعہ جان کر آپ کی آنکھوں میں بھی آنسو آجائیں

  

چیچہ وطنی (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیچہ وطنی کے نواحی علاقے میں بارات سے چند گھنٹے قبل دل کا دورہ پڑنے سے دولہا انتقال کرگیا،دولہے کی اچانک موت سے شادی والا گھر ماتم کدہ بن گیا۔

چیچہ وطنی کے نواحی گاؤں 14 ایل میں کاشف نامی شخص کی شادی تھی،کاشف کی بارات چیچہ وطنی سے کمالیہ جانا تھی،شادی کی تمام تیاریاں مکمل تھیں ،بارات سے چند گھنٹے قبل دولہاکاشف نہانے کے لئے باتھ روم گیا تو اسے دل کا دورہ پڑا جس سے وہ موقع پر ہی چل بسا۔کاشف کی اچانک موت پر گھر میں کہرام مچ گیا اور اہل خانہ دیوانہ وار روتے رہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -