جنوبی کوریا میں غیر ملکیوں کے لیے بڑا اعلان ہو گیا

جنوبی کوریا میں غیر ملکیوں کے لیے بڑا اعلان ہو گیا
جنوبی کوریا میں غیر ملکیوں کے لیے بڑا اعلان ہو گیا

  

سیول (رضا شاہ) جنوبی کوریا کی حکومت نے کہا ہے کہ ملک میں کورین شہریوں کے ساتھ ساتھ غیرملکی باشندوں کو بھی کورونا ویکسین مفت دی جائے گی۔

کوریا میں بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کی ایجنسی کی سربراہ جنگ یون کیونگ نے ایک نیوز بریفنگ میں بتایا کہ غیر ملکی رہائشیوں سمیت ، یہاں ہر شخص کو بلا معاوضہ ویکسین دی جائے گی۔ یہ اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب حکام کورونا کی حفاظتی ویکسین کے منصوبے کو حتمی شکل دینے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں جس کے تحت ملک کو فروری کے آخر یا مارچ کے اوائل تک اپنی پہلی خوراک حاصل کرنے کی امید ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -