پہلی بیوی کے نام پر قرضہ لیکر دوسری شادی کرنا مہنگا پڑ گیا،شوہر بڑی مصیبت میں پھنس گیا

پہلی بیوی کے نام پر قرضہ لیکر دوسری شادی کرنا مہنگا پڑ گیا،شوہر بڑی مصیبت میں ...
پہلی بیوی کے نام پر قرضہ لیکر دوسری شادی کرنا مہنگا پڑ گیا،شوہر بڑی مصیبت میں پھنس گیا

  

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن )سعودی عرب میں پہلی بیوی کے نام پر قرضہ لیکر دوسری شادی کرنے والے شخص کے خلاف عدالتی حکم پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایک خاتون نے مقامی عدالت میں دعویٰ دائر کیا ہے جس میں اس کا موقف تھا کہ اس کے شوہر نے اس کے ساتھ دھوکہ کیا اور اس کے نام پر بینک سے قرضہ لے کر دوسری شادی رچالی۔شوہر نے لوگوں کا ادھار ادا کرنے کے لیے میرے نام پر بینک سے ایک لاکھ 20 ہزار ریال قرض لیا، لیکن بعد میں پتا چلا کہ اس نے اس رقم سے دوسری شادی کرلی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -