روس کا تجارتی بحری جہازترکی کےقریب سمندر میں ڈوب گیا،بڑے جانی نقصان کا خدشہ

روس کا تجارتی بحری جہازترکی کےقریب سمندر میں ڈوب گیا،بڑے جانی نقصان کا خدشہ
روس کا تجارتی بحری جہازترکی کےقریب سمندر میں ڈوب گیا،بڑے جانی نقصان کا خدشہ

  

انقرہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)روس کا تجارتی بحری جہاز ترکی کے کھلے سمندر میں ڈوبنے سے دو افراد ہلاک ہوگئے،بحری جہاز میں15افراد سوار تھے،ریسکیو ذرائع کے مطابق ہلاکتوں کے بڑھنے کا خدشہ ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ترکی کے بارٹن صوبہ کے گورنر سنن گنر نے کہا ہے کہ ترکی کے ساحل پر روسی کارگو بحری جہاز ڈوب گیا، جس کے نتیجے میں اس جہاز کے عملے کے کم از کم دو ارکان ہلاک ہوگئے ہیں۔کارگو جہاز میں15 افراد سوار تھے جو کہ تمام روسی شہری تھے۔ تاہم ابتدائی طور پر ریسکیو اہلکاروں نے پانچ افراد کو بچالیا ہے اور سمندر سے ہلاک ہونے والے دو افراد کی نعشیں ملی ہیں، گورنر کے مطابق باقی  افراد کو بچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

روسی سفارت خانے کے مطابق یہ بحری جہاز صوبہ بارٹن میں انکمو کے قریب ڈوب گیا تھا اس حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے بھی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ موسم کی صورتحال بھی خراب ہے اور مزید امدادی ٹیمیں بھی روانہ کی جارہی ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -