پی ٹی آئی ایڈہاک بنیادوں پر ملک چلارہی ہے: سینیٹر سراج الحق 

پی ٹی آئی ایڈہاک بنیادوں پر ملک چلارہی ہے: سینیٹر سراج الحق 
پی ٹی آئی ایڈہاک بنیادوں پر ملک چلارہی ہے: سینیٹر سراج الحق 
سورس:   File

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق  کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف ایڈہاک بنیادوں پر ملک کو چلا رہی ہے۔ ہسپتالوں ٹھیکیداری نظام مسلط کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

سینیٹر سراج الحق نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کا کہ عمران خان کے تبدیلی کے نعرے کھوکھلے ثابت ہوئے، قوم کا وقت ضائع کیا گیا۔ الیکشن سے قبل وزیراعظم یہ دعوے کرتے تھے کہ ان کے پاس دو سو معاشی ماہرین کی ٹیم موجود ہے۔ ڈھائی برس کے بعد بھی وہ ٹیم نظر نہیں آئی۔

سراج الحق نے کہا کہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے اشاروں پر ملک کو چلایا جا رہا ہے، مشیر باہر سے درآمد ہو رہے ہیں۔ قوم کی قسمت کے فیصلے بند کمروں میں ہو رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ قرضے لیے۔ پی ٹی آئی نے ہیلتھ سیکٹر کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا۔ حکمران طبقہ اپنے علاج کے لیے باہر چلا جاتا ہے، غریب در در کے دھکے کھا رہا ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -