علی ظفر کی کردار کشی کا کیس،عدالت نے  میشا شفیع کے ساتھی کو طلب کرلیا

علی ظفر کی کردار کشی کا کیس،عدالت نے  میشا شفیع کے ساتھی کو طلب کرلیا
علی ظفر کی کردار کشی کا کیس،عدالت نے  میشا شفیع کے ساتھی کو طلب کرلیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)گلوکار علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا پر کردار کشی کی مبینہ مہم پرعدالت نے میشا شفیع کے ساتھی علی گل کو طلب کرلیا۔

گزشتہ روز فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے )کے کیس کی سماعت ہوئی، کیس میں میشا شفیع اور اسکے ساتھیوں پر علی ظفر کے خلاف مہم کا الزام لگایا گیا ہے،سوشل میڈیا پر مہم چلانےوالے لیناغنی،عفت عمر، فریحہ ایوب، فیضان رضا اور حسیم مجسٹریٹ کے روبرو پیش ہوئے۔میشاء شفیع کے وکیل نے بتایا کہ انکی موکل اس وقت ملک سے باہر ہیں اس لیے انکی حاضری معاف کی جائے۔عدالت نے پیش نہ ہونے پر میشا کے ساتھی علی گل کے سمن جاری کر دییے۔

علی ظفر کی درخواست پر ایف آئی اے نے مذکورہ کیس کی تفتیش کرکے گزشتہ ماہ 16 دسمبر کو عدالت میں ابتدائی عبوری چالان بھی پیش کیا تھا، جس میں  میشا شفیع، اداکارہ عفت عمر، ماہم جاوید، لینا غنی، حسیم زمان، فریحہ ایوب، سید فیضان رضا، حمنہ رضا اور علی گل پیر کو مجرم قرار دیا گیا تھا۔

ایف آئی اے کی جانب سے عدالت میں حتمی عبوری چالان پیش کیا جانا تھا تاہم اب ایف آئی اے کی جانب سے تحقیقات مکمل کرنے کے لیے وقت  مانگ لیاہے۔

مزید :

قومی -