جیل میں لاکھوں روپے کی سکالر شپ حاصل کرنے والے قیدی کی 5 سال بعد والدہ سے ملاقات، رقت آمیز مناظر
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینٹرل جیل میں لاکھوں روپے کی سکالر شپ حاصل کرنے والے قیدی کی 5 سال بعد والدہ سے ملاقات ہوئی ہے،ملاقات کے دوران رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔
تفصیلات کے مطابق مجرم نعیم شاہ قتل کے مقدمہ میں جیل میں قید ہے۔تاہم اس دوران اس نے تعلیم کاسلسلہ جاری رکھا اور چارٹرڈ اکاونٹنٹ کے لیے 10 لاکھ کا سکالر شپ بھی حاصل کیا۔ نعیم شاہ کی تعلیم کے میدان میں کامیابی کی خبریں ٹی وی پر چلنے کے بعد پانچ سال بعد والدہ جیل پہنچیں۔جیل حکام نے والدہ اور بہن کو ملنے کی اجازت دی۔نعیم شاہ اپنی والدہ سے مل کر زاروقطار روتا رہا۔نعیم شاہ اپنی والدہ کے قدموں میں گرگیا اور پھر اپنی والدہ کو گلے لگایا۔
جرم کرتے وقت ان لمحات کا نہیں سوچتے کہ کل ان کا خاندان اور خواتین کس قدر اذیت میں ہوں گی کورٹ اور جیلوں کے باہر ملاقاتوں کے مناظر بہت عبرت ناک ہوتے ہیں کاش جرم سے پہلے لمحہ بھر اپنے جذبات پر قابو پالیں
— Qadir Khan Yousafzai (@qadiryusfzai) January 17, 2022
قتل کے عمر قید کے قیدی نعیم شاہ کی
کراچی سینٹرل جیل میں والدہ سے ملاقات pic.twitter.com/KCPsD3rujX