تعلیمی ادارے بند کئے جائیں یا نہیں ، این سی او سی اجلاس میں اہم فیصلہ آج ہوگا

تعلیمی ادارے بند کئے جائیں یا نہیں ، این سی او سی اجلاس میں اہم فیصلہ آج ہوگا
تعلیمی ادارے بند کئے جائیں یا نہیں ، این سی او سی اجلاس میں اہم فیصلہ آج ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ملک بھر میں کورونا کی صورتحال خطرناک رخ اختیار کر چکی ہے ، ایسے میں  تعلیمی ادارے کھولے جائیں  یا بند کر دیے جائیں  ، یہ اہم فیصلہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) کے  اجلاس میں آج کیا جائے گا۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق  میر پور میں 7 تعلیمی ادارے 10 روز کیلئے بند کر دیے گئے ہیں جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اب تک 8  تعلیمی اداروں میں کورونا کے کیسز سامنے آ چکے ہیں ۔  ادھر خیبرپختونخوا میں اومی کرون کےمزید 33 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے ۔  صوبے میں اومی کرون کے مریضوں کی تعداد 108 ہو گئی ہے ۔

گزشتہ روز وفاقی وزیر منصوبہ بندی و سربراہ این سی او سی کی زیر صدارت این سی او سی کا خصوصی مشترکہ اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر تعلیم اور صوبائی وزرائے تعلیم  و صحت شریک ہوئے تھے ۔ اجلاس میں  کورونا کی صورتحال اور پابندیوں سے متعلق گفتگو کی گئی ۔