’’وزیراعظم کیلئے 4 لیگی امیدواروں کے نام دیکھ کر نوازشریف ناراض ہو گئے اور ۔۔‘‘بڑا دعویٰ سامنے آ گیا 

’’وزیراعظم کیلئے 4 لیگی امیدواروں کے نام دیکھ کر نوازشریف ناراض ہو گئے اور ...
’’وزیراعظم کیلئے 4 لیگی امیدواروں کے نام دیکھ کر نوازشریف ناراض ہو گئے اور ۔۔‘‘بڑا دعویٰ سامنے آ گیا 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )مقامی اخبار جنگ نیوز نے دعویٰ کیاہے کہ وزیراعظم کیلئے 4 لیگی امیدواروں کے نام دیکھ کر نوازشریف ناراض ہو گئے اور شہبازشریف کی مرضی سے نواز شریف کو عبوری سیٹ اپ پر منانے کی کوشش ناکام ہو گئی ہے ۔

مقامی اخبار نے رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ فواد چوہدری نے جن 4 لیگی رہنماؤں کا ذکر کیا وہ عبوری وزیر اعظم کے امیدوار تھے۔ان چار میں سے ایک رہنما چند روز پہلے نواز شریف سے ملنے گئے تھے، اور انھوں نے عبوری وزیر اعظم کیلئے اپنا نام سب سے اوپر لکھا تھا۔ ذرائع کے مطابق باقی 3 میں سے ایک سینٹرل پنجاب دوسرا پوٹھوہار اور تیسرا کراچی سے تھا۔پوٹھوہار سے امیدوار نے خود خواہش ظاہر نہیں کی بلکہ انھیں نامزد کیا گیا تھا۔

مزید :

قومی -