مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے کس اہم شخصیت سے ملاقات کی تھی ، شاہد خاقان عباسی نے اندر کی بات بتا دی 

مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے کس اہم شخصیت سے ملاقات کی تھی ، شاہد خاقان عباسی نے ...
مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے کس اہم شخصیت سے ملاقات کی تھی ، شاہد خاقان عباسی نے اندر کی بات بتا دی 

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )  مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومتی وزراء کی جانب سے ن لیگ کے رہنماؤں کی اہم شخصیت سے ملاقات کے بیان پر کہا کہ ہم لوگ اہم شخصیت صادق سنجرانی سے ملنے گئے تھے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہم لوگ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ملاقات کے لئے گئے تھے ، اگر کسی اور سے ملاقات ہوئی ہے تو فواد چودھری ان کا نام بتادیں ۔

 شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مجھ پرجعلی کیسز بنائے جارہے ہیں ، جوقانون مجھ پرلاگوہےوہ حکمرانوں کیلئےبھی ہے، چیئرمین نیب یاد رکھیں کہ کل یہی افسران ان کے خلاف گواہ ہوں گے ، 4سال سےچیلنج کررہےہیں کہ  کرپشن ہوئی ہےتوسامنےلائیں، وزیردرخواست گزاربنیں اورنیب کوبھیجیں کہ کونسی کرپشن ہوئی ۔

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما نے کہا کہ 30،35سال جن لوگوں نے ملک کی خدمت کی ان پر کیسز بن رہے ہیں،ملک  میں شفاف انتخابات ہوں گے تو مسائل ہوں گے ، بیساکھی ہٹے گی تو پارلیمان میں ہمارے نمبر پورے ہوجائیں گے۔ 

مزید :

اہم خبریں -قومی -