عمران خان نے سیالکوٹ میں قتل ہونے والے سری لنکن شہری کے اہل خانہ کو امداد بھجوانے پر تاجروں کیلئے پیغام جاری کر دیا 

عمران خان نے سیالکوٹ میں قتل ہونے والے سری لنکن شہری کے اہل خانہ کو امداد ...
عمران خان نے سیالکوٹ میں قتل ہونے والے سری لنکن شہری کے اہل خانہ کو امداد بھجوانے پر تاجروں کیلئے پیغام جاری کر دیا 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سری لنکن شہری پریانتھاکمارا کی بیوہ کے اکاؤنٹ میں 1 لاکھ ڈالرز منتقل کرنے پر میں سیالکوٹ کی تاجر برادری کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ میں قتل ہونے والے سری لنکن شہری کے اہل خانہ کیلئے امدادی رقم بھیجنے پر تاجر برادی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پیغام جاری کیا جس میں ان کا مزید کہنا تھا کہ پریانتھاکمارا کی بیوہ کو ماہانہ تنخواہ کی مد میں 2 ہزار ڈالرز بھجوانے اور 10 برس تک یہ سلسلہ جاری رکھنے کے فیصلے پر راجکو انڈسٹریز بھی تحسین کی مستحق ہے۔

مزید :

قومی -