الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی غیر ملکی فنڈنگ کیس کی رپورٹ خفیہ رکھنے کی استدعا مسترد کر دی 

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی غیر ملکی فنڈنگ کیس کی رپورٹ خفیہ رکھنے کی استدعا ...
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی غیر ملکی فنڈنگ کیس کی رپورٹ خفیہ رکھنے کی استدعا مسترد کر دی 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)  الیکشن کمیشن نے فارن فنڈنگ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کی غیر ملکی فنڈنگ کیس کی رپورٹ خفیہ رکھنے کی استدعا مسترد کر دی ۔

الیکشن کمیشن نے فارن فنڈنگ کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ،  جس میں پی ٹی آئی کی غیر ملکی فنڈنگ کیس کی رپورٹ خفیہ رکھنے کی استدعا مسترد کر دی ۔ پی ٹی آئی کے وکیل نے رپورٹ پبلک نہ کرنے کی درخواست کی جس پر الیکشن کمیشن نے کہا کہ حیرانی ہے ہم ایسا آرڈر کیسے جاری کر سکتے ہیں ۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ ہمارے سامنے پیش رپورٹ پبلک دستاویز بن چکی ہے ۔

پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے کہا کہ سکروٹنی کمیٹی نے سٹیٹ بینک سے حاصل کردہ ریکارڈ کو خفیہ رکھا ، الیکشن کمیشن نے کہا کہ رپورٹ کے کسی حصے کو خفیہ نہیں رکھا جا سکتا ،  سٹیٹ بینک کے 8 والیم ہیں جو  2018 میں سٹیٹ بینک نےجمع کرائے ، خفیہ ریکارڈ سامنے آئے گا تو ہوشربا انکشافات سامنے آئیں گے ، ایک حکمران جماعت کی فارن فنڈنگ کو خفیہ رکھا گیا ، یہ قومی سلامتی کے خلاف ہے جس کی فوری تحقیقات ہونی چاہئے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -