پورٹ قاسم کے قریب ریت میں پھنسے بحری جہاز کو نکال لیا گیا
کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن) پورٹ قاسم کے قریب ریت میں پھنسے بحری جہاز کو نکال لیا گیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق جہاز صبح ساڑھے 7 بجے پورٹ قاسم کے قریب ریت میں پھنسا جس کی وجہ سے برتھنگ متاثر ہوئی تھی ، جہاز ڈیزل سے بھرا ہوا تھا ۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ جہاز انجن فیل ہونے کے سبب ریت میں لگا، انجن فیل ہونے کے بعد جہاز کو ریت میں پھنسنے سے نہ بچایا جاسکا۔ فوری طور پر جہاز کو ٹرمینل پر برتھنگ سے روک دیا گیا ہے ، اب جہاز کو بنڈل جزیرے کے قریب کھڑا کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ چند ماہ قبل کراچی سی ویو کے قریب بھی کنٹینرز سے لدا بحری جہاز ہینگ ٹونگ 77 کم پانی میں پھنس گیا تھا ۔ ہینگ ٹونگ 77 کو ڈیڑھ ماہ کی کاوشوں کے بعد گہرے پانی میں دھکیلا گیا تھا۔