بھارت کی معروف جوڑی اداکار دھنش اور رجنی کانت کی بیٹی ایشوریا نے 18 سال کی شادی ختم کرنے کا اعلان کر دیا 

بھارت کی معروف جوڑی اداکار دھنش اور رجنی کانت کی بیٹی ایشوریا نے 18 سال کی ...
بھارت کی معروف جوڑی اداکار دھنش اور رجنی کانت کی بیٹی ایشوریا نے 18 سال کی شادی ختم کرنے کا اعلان کر دیا 

  

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف ترین اداکار ’’ دھنش ‘‘ اور اہلیہ ’’ ایشوریا‘‘ نے 18 سال بعد شادی ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکار دھنش کی اہلیہ ایشوریا تامل فلموں کے لیجنڈ اداکار ’’ رجنی کانت ‘‘ کی بیٹی ہیں ، وہ پلے بیک گلوکارہ اور فلم ڈائریکٹر ہیں ۔ 

اداکار دھنش نے ٹویٹر پر علیحدگی کی خبر مداحوں کو سناتے ہوئے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ’’ ایک ساتھ 18  سال کا سفر بطور دوست، میاں بیوی ، والدین اور ایک دوسرے کے خیر خواہ کا رہا ، یہ ترقی ، ایک دوسر ے کو سمجھنے ، ایڈجسٹ کرنے کا سفر بھی رہا ، آج ہم ایسے مقام پر کھڑے ہیں جہاں ہمارے راستے الگ ہو رہے ہیں ، ایشیور یا اور میں نے بطور میاں بیوی الگ ہونے کا فیصلہ کر لیاہے ، اس لیے مہربانی فرما کر ہمارے فیصلے کا احترام کریں اور ہمیں اس معاملے سے نمٹنے کیلئے پرائیویسی فراہم کی جائے ۔‘‘

دوسری جانب رجنی کانت کی بیٹی ایشوریا نے بھی یہ پیغام اپنے انسٹاگرام پر جاری کیا ہے اور ساتھ کیپشن درج کرتے ہوئے کہا کہ ’’ اسے عنوان کی ضرورت نہیں ہے ، بلکہ آپ کی انڈر سٹیڈنگ اور محبت کی ضرورت ہے ۔

یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل اداکار دھنش کی اکشے کمار اور سارہ علی خان کے ساتھ فلم ’ اترنگی ‘‘ ریلیز ہوئیے ہے جس میں انہوں نے لیڈ کر دار نبھایا ہے ۔

مزید :

تفریح -